درجہ حرارت منفی 15,موسم میں بڑی تبدیلی،آج بارش ہوگی یا سردی خون جمائے گی؟محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید دھند/اسموگ پڑنے کا امکان ۔جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید دھند/اسموگ پڑنے کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان،کشمیر،بالائی خیبرپختونخواہ اورشمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سردرہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 15، کالام ،قلات منفی 10، سکردو منفی 09،استور،بابوسرمنفی 08کوئٹہ, گوپس منفی07، ہنزہ منفی 05، راولاکوٹ، دیر، گلگت، مالم جبہ، شوپیاں، اننت ناگ منفی04، بگروٹ، چترال، دروش، پاراچنار، بارہ مولہ، پلوامہ، ژوب منفی03، سری نگر، کاکول منفی02،میرکھانی،گڑھی دوپٹہ اور مری میں 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔