شلپا شیٹی کی اسپائیڈر مین کیساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کی اسپائیڈر مین کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔شلپا شیٹی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مضحکہ خیز ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’بڑی طاقت کے ساتھ بڑی ذمہ داری آتی ہے، اسپائیڈی!‘
اس ویڈیو میں شلپا شیٹی اپنے موبائل پر فلم ’اسپائیڈرمین: نو وے ہوم‘ کے ٹکٹس ڈھونڈتے ہوئے پریشانی میں اپنےکمرے میں داخل ہوتے نظر آرہی ہیں۔جیسے ہی وہ کمرے میں داخل ہوتی ہیں وہاں صوفے پر ایک آدمی اسپائیڈر مین کا روپ دھارے بیٹھا ہوا نظر آتا ہے، اسےدیکھ کر شلپا شیٹی اچانک بہت خوش ہوجاتی ہیں اور اس سے فلم کا ایک ٹکٹ مانگتی ہیں۔


تاہم، اسپائیڈر مین اداکارہ کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیتا ہے، جس پر وہ اس کے ساتھ ایک ڈیل کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ وہ اسپائیڈر مین کو ڈانس سیکھائیں گی اور پھر بدلے میں وہ انہیں ٹکٹ دے گاجس پر اسپائیڈر مین راضی ہوجاتا ہے۔
شلپا شیٹی، اسپائیڈر مین کو ڈانس سیکھاتی ہیں جس کے بعد وہ اداکارہ کو کہتا ہے کہ اس کے پاس فلم کے ٹکٹس ہیں ہی نہیں۔خیال رہے کہ ہالی ووڈ کی فلم ’اسپائیڈرمین: نو وے ہوم‘ نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی بھارت میں دھوم مچادی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ، بھارت میں سنیما گھروں نے فلم کی ریلیز سے قبل فلم کے ٹکٹس کی بکنگ کا آغاز کیا تو ٹکٹوں کی فروخت نے تمام پچھلے ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارت کے پی وی آر سنیما میں بکنگ کا آغاز پر صرف 3 گھنٹے کے اندر فلم کے 50,000 ٹکٹ فروخت ہوگئے ۔