کھنا یاری سے شہرت پانے والے گلوکار وہاب بگٹی پر مبینہ تشدد


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کھنا یاری سے شہرت پانے والے گلوکار وہاب بگٹی پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا۔اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمرانی کے بیٹے بلال عمرانی نے گلوکار وہاب بگٹی کو گھر بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔تشدد کے بعد وہاب بگٹی نے سوشل میڈیا پر میر بلال عمرانی کے خلاف شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حالانکہ وہ اس سے قبل بلال عمرانی کی تعریف میں گانا بھی گا چکے تھے۔

WhatsApp
Get Alert