کورونا کی وبا 2024 تک دنیا کا پیچھا نہیں چھوڑے گی، فائزر کا خدشہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی فائزر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ وبا 2024 تک دنیا کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔فائزر کمپنی کے چیف سائنٹیفک آفیسر مائیکل ڈولسٹن نے ادارے کے سرمایہ کاروں کو دی گئی بریفنگ میں کہا کہ آئندہ 2 برسوں تک دنیا کے مختلف خطوں میں کورونا وبا کی لہریں اٹھتی رہیں گی، تاہم ویکسی نیشن اور حفاظتی اقدامات کی وجہ سے اس وبا کا پھیلاؤ محدود حد تک ہوگا۔ 2024 تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
کورونا پر قابو پانے کے حوالے سے مائیکل ڈولسٹن کا کہنا تھا کہ اس وبا پر کب قابو پایا جاسکے گا اس کا انحصار وائرس کے ارتقا پر ہے۔ یہ وائرس مختلف علاقوں میں جغرافیائی اور موسمی ماحول کے تناظر میں اپنے اندر تبدیلیاں لاتا ہے۔بچوں کی ویکسینیشن کے حوالے سے مائیکل ڈولسٹن نے کہا کہ 2 سے 4 سال تک کے بچوں کے لئے تیار کی گئی ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج سامنے نہیں آئے، اس لئے اس ویکیسن کی منظوری میں مزید وقت لگے گا۔
واضح رہے کہ کورونا کی اومیکرون قسم نے دنیا بھر کی ریاستوں کو چکرا کررکھ دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اومیکرون کے مریض دنیا بھر میں ہر تیسرے روز دگنے ہورہے ہیں۔کورونا کے حالیہ پھیلاؤ کی وجہ سے ہالینڈ لاک ڈاؤن لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی مختلف پابندیاں مزید سخت کی جارہی ہیں۔

Recent Posts

گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کی پٹیشن، کمشنر مکران، ڈی سی گوادر فریق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ میں گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق آئینی درخواست دائر کر دی…

5 mins ago

چمن دھرنے کے شرکا پر حملہ، ملوث اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا جائے، تحریک تحفظ آئین پاکستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام چمن پرلت پر ایف سی ، ڈپٹی…

11 mins ago

نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا حصہ بن گئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا۔حصہ…

20 mins ago

وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کے لیے…

58 mins ago

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025…

1 hour ago

اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ، ڈالر اور سونا مہنگا

کراچی(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی 50 رکنی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کے بعد دونوں ممالک…

1 hour ago