کے پی کے بلدیاتی انتخابات، خواتین ووٹ کے حق سے محروم
کے پی کے(قدرت روزنامہ)کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں بھی خواتین ووٹ کے حق سے محروم رہ گئیں۔ذرائع کے مطابق پشتخرہ تحصیل کے علاقہ سنگو لنڈی بالا میں امیدواروں کے مشترکہ فیصلے کے باعث خواتین ووٹرز پر ووٹ کا حق استعمال کرنے پابندی لگا دی گئی۔
پریذائڈنگ آفیسر کا کہنا ہےکہ سنگو لنڈی بالا میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر 1904 ووٹرز ہیں لیکن کسی کو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا گیا، امیدواروں اور علاقہ عمائدین نے خواتین ووٹ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
پریذائڈنگ آفیسر کا اس حوالے سے مزید کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔پولنگ عملے نے بتایا کہ صبح سے پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں لیکن کوئی خاتون ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئی، الیکشن کا مواد بھی ابھی تک بند پڑا ہوا ہے۔