کوئٹہ: اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، حکومت کے اصلاحاتی اقدامات اور انسانی حقوق کے تحفظ کی تعریف


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی قیادت میں اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے میں انسانی ترقی، مفادِ عامہ، انسانی حقوق، افغان مہاجرین کے معاملات، موسمیاتی تبدیلیوں اور ترقیاتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے وفد نے بلوچستان میں کم عمری کی شادی کی ممانعت سے متعلق قانون سازی، یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام، ویمن انڈومنٹ فنڈ کے قیام اور انسانی حقوق و مفادِ عامہ سے متعلق اصلاحاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے حکومتِ بلوچستان کو ان کامیاب قانون سازیوں پر مبارکباد دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو موسمیاتی تبدیلیوں اور دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم حکومتِ بلوچستان نے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے جامع اور موثر حکمتِ عملی اختیار کی ہے، جس کے نتیجے میں صوبے میں دہشت گردی کے واق

WhatsApp
Get Alert