یومِ کشمیر: بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، میر شعیب نوشیروانی


**کوئٹہ (قدرت روزنامہ):** صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے 5 فروری یومِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ دنیا کے ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کے موقف کو اجاگر کیا اور بھارت کی جانب سے ہونے والے مظالم و زیادتیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ اخلاقی اور سفارتی حمایت کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو اس وقت تک حاصل رہے گی جب تک انہیں حقِ خودارادیت نہیں دیا جاتا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ یومِ کشمیر منانے کا مقصد بھی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ پاکستان کا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حقِ خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کر سکیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے مسئلے کی جانب توجہ دے اور کشمیری عوام کے حق میں عالمی رائے کو مستحکم کرے۔ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہر مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

WhatsApp
Get Alert