مولانا فضل الرحمان بلدیاتی وزیراعظم بن گئے، اب بتائیں وہ سلیکٹڈ ہیں یا الیکٹڈ؟

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بلدیاتی وزیراعظم بن گئے، بتائیں وہ سلیکٹڈ ہیں یا الیکٹڈ ؟ یہ کہنا غلط ہوگا کہ شکست کی وجہ مہنگائی نہیں ہے،عوام کو کوئی مطلب نہیں کیا ہورہا ہے؟ عوام کو دال روٹی اور چیزیں سستی چاہئیں . انہوں نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے ٹاک شوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مہنگائی اور ٹکٹوں کی غلط تقسیم کی وجہ سے شکست ہوئی، لیکن یہ کہنا غلط ہوگا کہ شکست کی وجہ مہنگائی نہیں ہے،عوام کو کوئی مطلب نہیں کیا ہورہا ہے؟ عوام کو دال روٹی اور چیزیں سستی چاہئیں .

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بلدیاتی وزیراعظم بن گئے، آج مولانافضل الرحمان بتائیں کہ وہ سلیکٹڈ ہیں یا الیکٹڈ ہیں؟ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے دو گھنٹے تک ملاقات کی، ملاقات میں شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈا پور ودیگر بھی موجود تھے . اس موقع پر وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی . رپورٹ میں مہنگائی، ٹکٹوں کی غلط تقسیم اور مقامی رہنماوں کے آپسی اختلافات شکست کی بڑی وجہ قرار دیا گیا . رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بلدیاتی الیکشن میں کہاں اور کیوں شکست ہوئی . رپورٹ میں ساتھ نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ اور سینئررہنماؤں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے . وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی الیکشن میں شکست پر برہمی کا اظہار کیا اور اگلے مرحلے کیلئے امیدواروں کے خود چناؤ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ ہماری بیس لائن ہے، یہاں اندرونی نالائقیوں کی وجہ سے ہار گئے،ہمیں پہلے مرحلے کے نتائج سے سبق سیکھنا ہوگا . ذرائع ہم نیوز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اگلے مرحلے کی حکمت عملی کے لیے گائیڈ لائنز دے دیں . ذرائع دنیا نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلدیاتی الیکشن میں 11 ارکان اسمبلی بھی شکست کے ذمہ دار ہیں . ان میں متھرا میں ارباب نورعالم، ایم پی اے ارباب وسیم، اسی طرح تحصیل بڈھ بیر میں شاہ فرمان اور ناصر موسیٰ زئی کے درمیان اختلافات شکست کا باعث بنے . خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کیلئے صوابی میں تمام ٹکٹ اسد قیصر اور شہرام ترکئی کی سفارش پر دیئے گئے . ناقص کارکردگی پر گورنر، اسد قیصر سمیت4 صوبائی وزرا شکست کے ذمہ دار ہیں، مردان کے تمام ٹکٹ عاطف خان کی سفارش پردیئے گئے تھے، میئرپشاور کا ٹکٹ گورنرشاہ فرمان، کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کی سفارش پر دیا گیا تھا . . .

متعلقہ خبریں