گندم خریداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وائرل ویڈیو پرانی ہے، وزیر خوراک نور محمد دمڑ کی میڈیا پر سخت تنقید


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) صوبائی وزیر خوراک نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ نے اب تک گندم خریدنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور حالیہ میڈیا میں چلائی جانے والی ویڈیو پرانی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ چھ ماہ قبل محکمہ خوراک کے پاس موجود 8 ہزار بوری گندم خراب ہونے کے خدشے پر نیلام کر کے رقم خزانے میں جمع کرائی گئی تھی، جبکہ گزشتہ دو برسوں سے محکمے کے پاس گندم کا ایک دانہ بھی موجود نہیں ہے۔ نور محمد دمڑ نے کابینہ کو کئی بار خریداری کے پروپوزل بھیجے لیکن اجازت نہیں ملی۔ انہوں نے میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “میڈیا والے سارے اندھے بیٹے ہیں” اور الزام لگایا کہ مخالفین نے ان کے ترقیاتی کاموں سے خائف ہو کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے پرانی ویڈیو دوبارہ چلائی ہے۔

WhatsApp
Get Alert