موٹرسائیکل بیچیں گاڑی خریدی۔۔ قیمتوں میں اتنی کمی کی اب ہر کسی کے پاس اپنی گاڑی ہوگی۔۔ پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نئی 5سالہ آٹو پالیسی کے تحت حکومت نے مراعات دیتے ہوئے مقامی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 سے ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔حکومت کی جانب سے نئی 5سالہ آٹو پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کے پرزہ جات پر کسٹم ڈیوٹی 1 فیصد کرنے ،سی بی یو کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 25 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔موٹرسائیکل کے الیکٹرک پرزہ جات پر ایک فیصد کسٹم ڈیوٹی ہوگی، ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کرکے 8اعشاریہ5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا
جبکہ ہائبریڈ سی بی یو کی امپورٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی جائے گی اور1800 سی سی سے اوپر کی ہائبریڈ گاڑیوں پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کم کی جائے گی ،1800 سی سی سے کم ہائِبریڈ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی صفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آٹو پالیسی کے تحت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے سخت فیصلے کرتے ہوئے حفاظتی معیارات پر پورا نہ کرنے پر گاڑیوں کی درآمد اورمقامی گاڑیوں کی تیاری پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 30 جون 2022 کے بعد حفاظتی معیارات پورے نہ کرنے پر پابندیاں عائد ہونگی ۔