امیر جماعت نے روسی صدر کے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف بیان کو خوش آئند قرار دے دیا

پشاور (قدرت روزنامہ) امیر جماعت نے روسی صدر کے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف بیان کو خوش آئند قرار دے دیا۔ توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کےاہم مسئلے پر دیگر عالمی رہنماؤں کو بھی یہی مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر کے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف بیان پر رہنما جے یو آئی ف کے بعد امیر جماعت اسلامی نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی سراج الحق کا ٹوئیٹ پر جاری اپنے پیغام میں امیر جماعت سراج الحق نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیان کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کےاہم مسئلے پر دیگر عالمی رہنماؤں کو بھی یہی مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔ امیر جماعت کا کہنا ہے کہ نبی کریم ﷺ اور تمام انبیاء کی توہین کےخلاف بین الاقوامی سطح پر قانون سازی وقت کی ضرورت ہے۔

اس ضمن میں مسلم حکمران متفقہ مؤقف اختیار کرکے اپنا کردار ادا کریں۔

اس سے قبل روسی صدر کی جانب سے پیغمبر اسلامﷺ کی توہین کے خلاف ریمارکس پر مولانا فضل الرحمان نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سربراہ جے یو آئی کا کہنا ہے کہ ’’روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا یہ بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی اظہارِ رائے کی آزادی یا فن کا اظہار نہیں ہے، یہ عالم اسلام کے اس مؤقف کی تائید ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ کی حرمت و تقدس آفاقی ہے‘‘ انہوں نے لکھا کہ ہم اس بیان پر روسی صدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ روسی صدر کی جانب سے حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو دیا گیا جواب دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے اس حساس معاملے پر ان کا نقطہ نظر سمجھنے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے انڈیپینڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں روسی صدر ولادی میر پوٹن نے حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں اور پھر اس شرمناک عمل کو اظہار رائے کی آزادی کہنے والوں پر تنقید کی۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

29 mins ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

39 mins ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

45 mins ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

50 mins ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

1 hour ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

1 hour ago