مذاکرات کیلئے خود نہیں بلکہ ایرانی حکام نے فون کیا،ٹرمپ کا دعویٰ


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سب سے بڑے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو تباہ کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی، جنہیں بنانے پر 10 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت آئی تھی۔
ٹرمپ کے مطابق، ایک ہی حملہ کافی ہوتا اور یہ پلانٹس مکمل طور پر تباہ ہو جاتے۔ انہوں نے سوال کیا کہ “وہ ایسا کیوں چاہیں گے؟”
انہوں نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے ایران کی جانب سے فون کیا گیا تاکہ مذاکرات اور معاہدہ ممکن بنایا جا سکے۔ ٹرمپ نے وضاحت کی کہ انہوں نے خود فون نہیں کیا، بلکہ ایرانی حکام نے رابطہ کیا تاکہ معاملات کو حل کیا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert