ا یر انی کر نسی کی قد ر میں ا ضا فہ ، 1 کر و ڑ ا یر ا نی ر یا ل 2500 پا کستا نی ر و پے سے بڑ ھ کر 10 ہز را


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جاری کشیدگی کے باوجود ایران کی کرنسی ایرانی ریال کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں پاکستانی روپے کے مقابلے میں اس کی قیمت میں خاطر خواہ بہتری دیکھی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی ریال کی قدر میں تقریباً 400 فیصد تک اضافے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے ایرانی کرنسی کی بڑے پیمانے پر خریداری بھی دیکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کے اعلان کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران پر ح*ملوں سے قبل ایک کروڑ ایرانی ریال تقریباً 2500 پاکستانی روپے میں دستیاب تھے، تاہم اب یہی رقم بڑھ کر تقریباً 10 ہزار پاکستانی روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق بعض سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد ایران پر عائد پابندیاں نرم یا ختم ہو سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں ایرانی کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اسی توقع کے باعث لوگ بڑی تعداد میں ایرانی کرنسی خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert