وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر،تھانہ کورال کی حدود میں ڈاکونوجوان سے موٹرسائیکل سمیت تمام قیمتی اشیاء لوٹ کرفرار
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آبادکی حدود میں نوید احمد کے بھانجے صنا دید عرف سنی نے اپنے والد محترم( گلبہار خان ) کے ساتھ یونین کونسل کورال کے دفترکے پاس سے موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ رات 8بجے کے قریب رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 چوروں نے صنا دید عرف سنی کو اسلحہ لہراتے ہیں اس کا راستہ روک لیا اور فوری ہی صنا دید احمد اور اس کے والد کو پسٹل کے بٹ مارنا شروع کر دیئے
جس سے صنا دید کے والد کو سر میں چوٹ آئی پسٹل بٹ مارنے کے ساتھ ہی ان کا نام معلوم کیا اور پھر ان سے تمام رقم قیمتی اشیاء اور موٹر سائیکل ہنڈا 123 چھین لیا اور انہیں خبردار کیا کہ ہمارے بارے میں پولیس کو اطلاع نہیں کرنی نہیں تو تمہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا اور ہوائی فائر کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،
نوید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھانجے او ر بہنوئی پر حملہ درا اصل مجھے جان سے مارنے کی کوشش تھی جو کہ مجھے موقع پر نہ پا کر ناکام ہو ئی نوید احمد نے اس موقع واردات کو جنوری 2020 میں تھانہ روات کی حدود میں اپنے اوپر ہونے ہونے والے حملے کی کڑی بتایا ہے اور بتایا کہ دیگر نامعلوم افراد نے میرا اس معاشرے میں رہنا مشکل کر دیا ہے انہوںنے میڈیا کے ذریعے وزیر اعظم سے اپنی زندگی آرام و سکون سے گزارنے کے لیے تحفظ کی اپیل کی ہے انہوںنے کہا کہ مجھے مارنے کیلئے میرے خاندان کو بھی تنگ کیا رہا ہے