دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ! اب ایک لیٹر کتنے کا ملے گا؟


لاہور (قدرت روزنامہ)کراچی کے بعد لاہور میں بھی دودھ اور دہی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا، ہر دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ وصول کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد اب اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔
لاہور میں ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخنامہ نافذ کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے، جس کے باعث دودھ اور دہی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی کلو مقرر اور اوپن مارکیٹ میں دودھ 200 سے 240 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ دہی بھی 260 سے 280 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ہر دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ وصول کر رہا ہے۔
پاکستان میں مہنگائی کی حالیہ لہر کی بڑی وجہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی، خصوصاً امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع کو قرار دیا جا رہا ہے۔
پیٹرول کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں جبکہ پیٹرولیم لیوی کو بڑھا کر 160 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے، جس سے غریب طبقہ براہِ راست متاثر ہو رہا ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے غریب طبقہ براہِ راست متاثر ہو رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert