سپریم کورٹ: جام مہتاب حملہ کیس میں سابق رکن اسمبلی اور بیٹے کی عبوری ضمانت منظور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے ایم پی اے جام مہتاب احمد ڈاھر پر حملے کے مقدمے میں قتل کے الزام میں گرفتار سابق رکن اسمبلی شہریار خان شر اور ان کے بیٹے جہانگیر خان شر کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
ملزمان پر ایم پی اے جام مہتاب احمد ڈاہر پر حملے کے دوران ظفر نامی شخص کے قتل کا الزام ہے۔ عدالت نے عبوری ضمانتیں منظور کرنے کے بعد فریقین کو 27 اپریل کو نوٹس جاری کر دیا۔

WhatsApp
Get Alert