جعفرآباد کے علاقے میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی سمیت2افراد کو قتل کردیا


ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ) جعفرآباد کے علاقے میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے مین کامیاب ہوگیا پولیس کے مطابق جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار کے قریب پولیس تھانہ حفیظ اباد جمالی کی حدود گوٹھ لطیف میں شاہ محمد نامی شخص نے مبینہ طورپر غیرت کے نام پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی بیوی ( ع ) اور ان کے مبینہ اشنا امیر بخش کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشش تیز کردی

WhatsApp
Get Alert