صبا فیصل اور اشنا شاہ بھارت میں اداکاری کے جوہر دِکھانے کیلئے تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل اور اشنا شاہ سرحد پار بھارت میں اپنی اداکارانہ صلاحیتیں دِکھانے کے لیے تیار ہیں۔ اداکارہ صبا فیصل اور اشنا شاہ نے مشہور بھارتی ہدایت کار انوراگ کشپ کے ساتھ ایک نئےپراجیکٹ کا اعلان کردیا ہے۔
یہ دونوں اداکارائیں اس وقت اس پراجیکٹ کے لیے یورپی ملک بیلاروس میں موجود ہیں۔صبا فیصل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)


اُنہوں نے اس ویڈیو میں بتایا ہے کہ’یہ اُن کا پہلا دن ہے، وہ بیلاروس کیوں آئی ہیں، آپ جلد دیکھیں گے، انشاء اللّٰہ‘۔انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا کہ’ایک عظیم ڈائریکٹر کے ساتھ نیا پروجیکٹ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)


دوسری جانب، اشنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر صبا فیصل کی پوسٹ کو شیئر کیا۔اس ویڈیو میں انوراگ کشپ کو صبا فیصل اور اشناشاہ سے پراجیکٹ کے بارے میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ سرحد پار اس شراکتداری اور اس ادارے سے سیکھنے کا اعزاز ملنے پر بہت پرجوش ہیں‘۔