شادی کی پہلی رات میرے ساتھ کیا ہوا؟معروف گلوکارہ حمیرا ارشد بتاتے ہوئے رو پڑیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنی شادی کی پہلی رات کی آپ بیتی خود ہی ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بیان کردی ۔ شادی کے موقع پر دولہا دلہن کی تیاریوں کی داستان کے ساتھ ساتھ شادی کی پہلی رات ہی پکڑے جانیوالے جھوٹ نے گلوکارہ کو رلادیا۔ باتیں کچھ اور تھیں لیکن حقیقت کچھ اور ہی نکلی ۔ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ کبھی بھاری جیولری نہیں پہنی ، کان کی بالیاں بہت بھاری تھیں اور ایسے لگتا تھا کہ ہاتھ سے اٹھا رکھا ہے ، بال چھوٹے تھے لیکن جُوڑا بنا رکھا تھا اور اس کے لئے بڑی تعداد میں پن استعمال کی گئیں ۔ شادی سے پہلے تین چار دن تک سو نہیں سکی اور جب بیڈ روم میں پہنچی تو وہ اکٹھے بال چبھ رہے تھے ،

شوہر آیا تو وہ بھی ایک دم آ کر لیٹ گیا اورخراٹے مارنے لگا، میں نے بھی جلدی میں دوپٹہ اور بالوں میں لگے پن اتارے ، سخت نیند آرہی تھی ، میں بھی سوگئی ، ایسا سوئے کہ اگلی صبح گھر والے دروازہ پیٹتے رہے کہ کہیں کچھ ہو تو نہیں گیا۔اینکر کا گھونگھٹ اٹھانے سے متعلق سوال ادھورا ہی رہ گیا اور حمیرا نے بتایا کہ اگلی صبح جب پھوپھو کی بیٹی ناشتہ لے کر آئی تو وہ دروازہ کھٹکھٹاتی رہی اور واپس نیچے چلی گئی، گھنٹہ ڈیڑھ بعد دوبارہ اوپر آئی اور پھر دروازہ کھٹکھٹایا، جب دروازہ کھولا تو پھوپھو کی بیٹی اندر آئی تو میں اتنی سخت نیند میں تھی اور شام کے کوئی چار پانچ بج گئے تھے ۔

پھوپھو کی بیٹی نے کہا کہ اٹھو تم لوگ ابھی تک سو رہے ہو ،احمد کومیں اٹھا رہی تھی کہ احمد پلیز اٹھ جاؤ، اور مزے کی بات کہ مجھے خراٹوں سے بہت نفرت تھی،شادی سے پہلے ہی میں نے احمد سے کہا تھا کہ تم خراٹے تو نہیں مارتے تو کہتا تم پاگل ہوگئی ہو میں تو بالکل بھی خراٹے نہیں مارتا۔میں نے کہا کہ اگر تم خراٹے لیتے ہو تو تمہاری میری شادی کینسل، احمد اونچی اونچی خراٹے مار رہا تھا اورمیں سمجھی کہ یہ مجھ سےمذاق کر رہا ہے، تو میں اس کے پاس جا کر اس کی آنکھیں چیک کرنے لگی کہ یہ مذاق کر رہا ہے کہ نہیں، جب اس نے زور زور سے خراٹے لئے تو میں پاس بیٹھ کر رونا شروع ہوگئی، کہ تم نے میرے ساتھ جھوٹ بولا ہے دھوکا دیا ہے“۔ میں یہ لمحات کبھی بھی نہیں بُھلا سکتی کہ احمد مجھ سے جھوٹ بول سکتا ہے یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں میاں بیوی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے اور معاملات ایک دوسرے کے خلاف پریس کانفرنسز اور طلاق کے مطالبے تک پہنچ گئے تھے۔ واضح رہے کہ گلوکارہ حمیرا ارشد کی شادی احمد بٹ سے ہوئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی پیدا ہوا تھا۔