پاکستان میں ایران امریکہ مذاکرات ناکام!* برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا فریقین پر ‘راستہ نکالنے’ اور جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

پاکستان میں ایران اور امریکہ کے مذاکرات بے نتیجہ ختم: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی فریقین سے 'راستہ نکالنے' اور جنگ بندی برقرار رکھنے کی اپیل؛ برطانوی حکومت کا تنازع سے دور رہنے کے فیصلے کا دفاع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈاؤننگ سٹریٹ کے مطابق، برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایران اور امریکہ کے درمیان ناکام مذاکرات کے بعد دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے جلد ’کوئی راستہ نکالیں‘۔ عمان کے سلطان کے ساتھ ہونے والی ایک اہم گفتگو میں کیئر اسٹارمر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں جنگ بندی کا جاری رہنا ’انتہائی اہم‘ ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ تاحال تمام فریقین نے مزید کشیدگی سے گریز کیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانوی وزیرِ صحت ویس سٹریٹنگ نے بی بی سی کے پروگرام ‘سنڈے وِد لورا کوئنسبرگ’ میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان میں ہونے والے ابتدائی مذاکرات کا کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہونا ’انتہائی مایوس کن‘ ہے۔ تاہم، اس موقع پر سٹریٹنگ نے مشرقِ وسطیٰ کے اس تنازع میں براہ راست شامل نہ ہونے کے حکومتی فیصلے کا بھی بھرپور دفاع کیا اور واضح کیا کہ برطانیہ نے اس جنگ سے دور رہنے کا انتخاب کیوں کیا۔

WhatsApp
Get Alert