فیفا ورلڈکپ: ایم باپے فرانس کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنیوالے کھلاڑی بن گئے

تیونس (قدرت روزنامہ)دُنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی فرانس کے ایم باپے نے سینیگال کے خلاف 2 گول کرکے اس کھیل کے 2 لیجنڈ کھلاڑیوں پیلے اور میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کے سنسنی خیز میچ میں فرانس نے سینیگال کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا ۔ اسٹار کھلاڑی ایم باپے نے 2 گول اسکور کیے۔
جس کے ساتھ ہی ایم باپے نے دنیائے فٹبال کے 2 لیجنڈ کھلاڑیوں پیلے اور میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
تیسرا ورلڈ کپ کھیلنے والے ایم باپے کے ورلڈکپ کے گولز کی تعداد اب 14 ہو گئی ہے۔ ارجنٹینا کے کپتان میسی نے ورلڈ کپ کے 26 میچوں میں مجموعی طور پر 13گول کر رکھے ہیں جبکہ برازیل کے سابق لیجنڈری فٹبالر پیلے نے 14 میچوں میں 12گول کیے تھے۔
ایم باپے اب ان دونوں سے آگے نکل گئے ہیں، یہی نہیں بلکہ فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں میں اُن کا نمبر تیسرا ہوگیا ہے۔جرمنی کے جیرڈ مولر نے بھی 14 گول کررکھے ہیں۔
Most goals scored at a World Cup:
🇩🇪 Miroslav Klose – 16
🇧🇷 Ronaldo – 15
🇩🇪 Gerd Müller – 14
🇫🇷 Kylian Mbappé – 14 🆕
🇦🇷 Lionel Messi – 13
🇫🇷 Just Fontaine – 13
🇧🇷 Pelé – 12 pic.twitter.com/PKdGHBGE8v— WhoScored (@WhoScored) June 16, 2026
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں جرمنی کے میرو سلاو کلوزے 16 گول کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ برازیل کے سابق کھلاڑی رونالڈو 15 گولوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
یہی نہیں ایم باپے اب فرانس کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
اُن سے پہلے فرانس کے اولیور جیرو نے اپنے ملک کیلئے 57 گول کیے تھے جبکہ ایم باپے کے گولز کی تعداد 58 ہوگئی، یہ اُن کا 99واں انٹرنیشنل میچ بھی تھا۔
