قلعہ عبداللہ میں سیگئی اور شمشوزئی قبائل میں خونریز تصادم، بھاری اسلحے کا آزادانہ استعمال، جانی نقصان کی اطلاعات


قلعہ عبداللہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) قلعہ عبداللہ کے علاقوں گلستان سیگئی اور شمشوزئی کے درمیان دیرینہ تنازعے پر ایک بار پھر خونریز تصادم شروع ہو گیا ہے، جس نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے مورچہ زن قبائل ایک دوسرے کے خلاف بڑے اور جدید ترین اسلحے کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، جس کی گونج دور دور تک سنی جا رہی ہے۔ اس شدید فائرنگ کے نتیجے میں اب تک دونوں اطراف سے جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے صورتحال مزید تشویشناک صورتحال اختیار کر گئی ہے۔علاقے میں جاری اس لڑائی کی وجہ سے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور معمولاتِ زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے عوامی و سماجی حلقوں نے مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کر کے فائرنگ رکوائیں اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کریں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ تاحال علاقے میں کشیدگی برقرار ہے اور فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert