ریکوڈک کے حوالے سے کوئی چیز خفیہ نہیں رکھا ہے‘ بند کمروں کی بجائے صوبے کے منتخب نمائندوں سے مشورہ کیا ’وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکوڈک کے حوالے سے کوئی چیز خفیہ نہیں رکھا ہے بلکہ بلوچستان کے منتخب اراکین اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ دی جنہوں نے حکومت بلوچستان کی اس کاوش کو سراہا ہے بند کمروں کی بجائے صوبے کے منتخب نمائندوں سے مشورہ کیا ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کو ریکوڈک کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ شیئر ملے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بھی بلوچستان اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن افسوس وہ شریک نہیں ہوئے ڈاکٹروں کے رویے پر افسوس ہے میں نے خود ان سے ملاقات کرکے ان کے مطالبات تسلیم کیے تھے لیکن وہ بضد ہے کہ ایک مہینے سے زائد ہسپتالوں کو تالے لگاکر احتجاج کررہے ہیں سرکلر روڈپارکنگ میں 6سو گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے جلد باچا خان چوک پر واقع پارکنگ پلازے کا کام شروع کرینگے تاکہ کوئٹہ میں رش کو کم کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جاسکے ریکوڈک منصوبے میں بلوچستان کے 15ہزار بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے گے ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو سرکلر روڈ پارکنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزراء محمد خان لہڑی، عبدالخالق ہزارہ، مبین خلجی ،اراکین اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی، اختر حسین لانگو، محمد نواز بلوچ، بابو رحیم مینگل، ایڈمنسٹر کوئٹہ شوکت علی ڈی جی پی آر اورنگزیب کاسی سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم کوئٹہ میں ٹریفک کے مسئلے کو حل کریں اس حوالے سے میزان چوک پر بھی پارکنگ پلازہ بنائینگے میں نے چیف سیکرٹری ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے مجھے رپورٹ کرے تاکہ اس پلازے پر بھی کام شروع کیا جاسکے سرکلر روڈ پارکنگ میں 6سو گاڑیوں کی گنجائش ہے جب تک اس کا ٹینڈر نہیں ہوتااس وقت تک عوام اپنی گاڑیاں مفت پارک کرے ان سے کوئی چارجز نہیں لیا جائے گااس پارکنگ سے قبل شہری مجبوراً جناح روڈ، لیاقت بازار، قندھاری بازار میں اپنی گاڑیاں سڑک پر پارک کرتے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ رہتا تھا اس پارکنگ پلازے کی تعمیر سے جناح روڈ، لیاقت بازار، قندھاری بازار سرکلر روڈسورج گنج بازار سمیت دیگر شاہرائوں کے تاجروں اور عوام کو پارکنگ کی سہولت میسر ہوگی ڈاکٹروں کی ہڑتال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میں نے خودڈاکٹروں کو بلایا ان سے مذاکرات کیے ان کے تمام مطالبات مان لیے لیکن وہ بضد تھے کہ ہم سڑکوں پر احتجاج کرینگے جس سے بلوچستان کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا صوبائی وزیر صحت سمیت دیگر وزراء بھی ان سے بات چیت کررہے ہیں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام مطمئن رہے ریکوڈک کے حوالے سے کوئی خفیہ معاہدہ نہیں کررہے بلکہ بلوچستان کے منتخب اراکین اسمبلی جن میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین شامل تھے انہیں ان کیمرہ بریفنگ دی ان سب کو مطمئن کیا گیا . .

.

متعلقہ خبریں