محکمہ صحت کی غفلت اور مجرمانہ لاپرواہی، ڈیرہ مراد جمالی میں خسرہ کی وباء سے 2 بچے جاں بحق، بروقت ویکسینیشن نہ ہونے سے سینکڑوں ہسپتال پہنچ گئے


ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) ڈیرہ مراد جمالی سمیت دیگر علاقوں میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی دو بچوں کی اموات جبکہ سینکڑوں بچے خسرہ کا شکار سرکاری اور نجی ہسپتال مریضوں سے بھر گئے محکمہ صحت سے فوری ویکسینشن مہم شروع کرنے کی اپیل تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سمیت دیگر علاقوں تمبو منجھو شوری چھتر میرحسن ربی ودیگر علاقوں میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑنے سے ڈیرہ مراد جمالی وارڈ نمبر 38 میں استاد عبدالغفور کی دھائی سالہ بچی فوت ہو گئی جبکہ ڈیرہ مراد جمالی لانگو محلہ میں بھی ایک بچہ خسرہ سے فوت ہوگیا جبکہ سینکڑوں بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا ہوگئے اور سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں خسرہ مرض کا شکار بچوں کو داخل کردیا گیا سماجی اور عوامی حلقوں نے محکمہ صحت سے اپیل کی ہے خسرہ کے مرض سے بچاو کے لیے فوری طورپر ویکسی نیشن مہم شروع کی جائے۔

WhatsApp
Get Alert