اسٹیبلشمنٹ کس کے ساتھ ہے؟ شیخ رشید نے بڑوں کی امید پر پھیرا پانی

(قدرت روزنامہ)اسٹیبلشمنٹ کس کے ساتھ ہے؟ شیخ رشید نے بڑوں کی امید پر پھیرا پانی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے ، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے زیر تعمیر ماں اور بچہ ہسپتال نزد ٹی بی سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا،وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور راشد شفیق بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے، اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لگتا تھا نالہ لئی میرے مرنے کے بعد بنے گا ،اب خواب پورا ہوا ،نوازشریف کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا وزیراعظم سے کہا ہے کہ ماں بچہ اسپتال کو ہر صورت تعمیر کرنا ہے عمران خان کا ایجنڈا مہنگائی کا خاتمہ ہے تین لوگ یہاں ہیں ،سیاسی تابوت کو اٹھانے کے چار پائے چاہیے ہوتے ہیں نالہ لئی مکمل ہوگیا تو شہر کی تاریخ بدل جائے گی،اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہے وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوگی شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں،عمران خان کی قیادت میں کام کرتے رہیں گے،عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر پانچ سال پورے کریں گے اور پھر زور دار الیکشن لڑیں گے ،ہم ایسے اتحادی ہیں جو ہر حال میں انکے ساتھ ہیں، روز ناراض ہونے والے نہیں، الیکشن جیت، ہار کا نام ہے، ساری زندگی علماء کرام کے ساتھ رہا ہوں تمام مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ، اسلامی نطام کا حامی ہوں، علماء کرام کا احترام کرتا ہوں، پانچویں سال میں عمران خان مہنگائی ختم کرے گا، شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ایک ماہ سے پھنسا ہوا، آنا ہے تو آؤ، شیخ ہونے کے باوجود ٹکٹ دیتا ہوں، شیخ نقصان نہیں کرتے ، بتائیں نواز شریف کس دن آنا چاہتے ہیں، پاکستان کی عظیم افواج اور ادارے پاکستان کے لئے زندہ ہیں اور کام کرتے ہیں حکومتیں آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں، یہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی، جن کے پیٹ میں درد ہے وہ لائیو نہیں بتا سکتا،اتحادی جماعتیں ناراض ہوتی ہیں، انکو بھی ناراض ہونا چاہئے، منی بجٹ جب بھی ہو ،کوئی قیامت نہیں آ جائے گی، منی بجٹ پاس ہو گا اور یہ اسلئے ہے تا کہ روپے کی قیمت پر کنٹرول کیا جائے،رافیل کے توڑ میں جے ایس 10فلائنگ پریڈ کرے گا اپوزیشن مارچ ضرور کرے لیکن مارچ میں نہیں ،اپنے فیصلے پرنظر ثانی کرے، . .

متعلقہ خبریں