تباہ کن ژالہ باری سے قلعہ سیف اللہ میں باغات اور فصلیں ملیامیٹ، زمینداروں کا اربوں کا نقصان، حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیوں اور سروے میں تاخیر پر تشویش


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پشتونخوا کے مختلف اضلاع مارچ اور اپریل میں سخت ترین ژالہ باریوں سے شدید متاثر ہوئے تھے اور آج تیسری بار قلعہ سیف اللہ میں تباہ کن ژالہ باری نے باغات ، کھڑی فصلات اور سب کچھ ملیامٹ کردیا ہے اور زمینداروں کو کرورڑوں ، اربوں روپے کے نقصانات ہوچکے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ زمیندار سال بھر اپنے باغات ،فصلات کے آمدنی کے لیے سخت ترین محنت کرتے ہیں لیکن حالیہ ژالہ باری سے گندم کی تیارفصل مکمل تباہ ہوئی ہے باغات کے فصل کی بربادی ہی نہیں بلکہ اکثر درخت زمین سے اکڑ گئے ہیں اور قلعہ سیف اللہ کے زمینداروں کے نقصانات کا فوری تخمینہ لگانا ضروری ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قلعہ سیف اللہ ، لورالائی ، ژوب کے مختلف علاقوں ، تحصیلوں میں نقصانات کے تخمینہ لگایا جائے اور صوبے کے زمینداروں کی مدد کی جائے۔ بیان میںمطالبہ کیا گیا ہے کہ قلعہ سیف اللہ ضلع کو آفت زدہ قراردیا جائے اور فوری طور پر حکومت کی جانب سے سروے ٹیم مقرر کیئے جائیں تاکہ فوراً جاکر سروے کرائیں اور قلعہ سیف اللہ کے زمینداروں کی فراخ دلی سے امداد کی جائے ۔ بیان میں ملک اور دنیا کے ڈونر ایجنسیوں سے بھی فراض دلانہ انداز کی اپیل کی گئی ہے ۔

WhatsApp
Get Alert