کیا کل دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ حکام کی جانب سے کوئی حتمی اعلان نہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امن مذاکرات کے قریب آنے کے باعث جڑواں شہروں کے رہائشیوں میں یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ آیا کل دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے یا نہیں۔
ذرائع کے مطابق امن مذاکرات کے وفود کل (پیر) سے پاکستان پہنچنا شروع ہوں گے، جس کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باعث حکومت دفاتر اور اسکولوں کی بندش کا اعلان کر سکتی ہے۔
تاہم تاحال حکام کی جانب سے سرکاری یا نجی دفاتر اور تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ شہریوں کو حتمی فیصلے کے لیے سرکاری اعلان کا انتظار کرنا ہوگا۔
