کوئٹہ‘گندم سستی ہونے کے باوجود روٹی 40 روپے کی ہو گئی، ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام، منافع خوروں نے عوام کی چیخیں نکال دیں


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) تندور والوں کی ایک بار پھر ظالمانہ اقدام جاری گندم اور آٹے کی قیمت کم لیکن تندور والوں نے روٹی کی قیمت 30 سے بڑھا کر 40 اور وزن میں سو فیصد کمی کردی واضح رہے کہ ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود تندور روٹی سستی نہ ہو سکی آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچ سکا ضلعی انتظامیہ نے نرخنامہ جاری کرے نان بائیوں نے ضلعی انتظامیہ کی قیمت اور وزن مقرر ہونے کاحکم ہوا میں اڑا دیا ہے اور شہر میں روٹی 40روپے تک فروخت ہو رہی ہے کوئٹہ شہر میں ڈبل روٹی کے نام سے 80 میں فروخت ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ریٹ کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں خودساختہ قیمتوں کی وجہ سے غریب اشیائے خوردنوش اور گوشت خریدنے سے عاجز ہو چکے ہیں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں نے پرائس لسٹ کی دھجیاں اڑا دیا ہے ضلعی انتظامیہ صرف اشیاء کی ریٹ لسٹ جاری کرکے عوام کو منافع خوروں کی رحم وکرم پر چھوڑ دیتا ہے قصائیوں نے بڑا گوشت 1600 فی کلوگوشت اور چھوٹا گوشت کی قیمت 2300 سے 2500 تک فروخت کررہی ہے مہنگائی سے نہ صرف تنخواہ دار طبقہ بلکہ سفید پوش مڈل کلاس سے لے کر عام عوام غربت کی لکیر پر زندگی گزارنے والے سبھی مہنگائی کے ہاتھوں ایک اذیت ناک زندگی گزا رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert