بلوچستان میں شاہراہوں کی بندش اور طاقت کا استعمال عوام کو تذلیل کا شکار کر رہا ہے، اگر حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں، مولانا ہدایت الرحمن


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ تجارت، کاروبار،انٹرنیٹ بارڈرزاور مرکزی شاہراہوں کی بندش کے باعث بلوچستان کو عملا ریگستان اور “نو گو ایریا” بنا دیا گیا ہے۔ عوام کے ووٹوں سے منتخب نمائندوں کی راہ میں رکاوٹیں ومشکلات کھڑی کی جا رہی ہیں جو جمہوری اقدار کے منافی ہے۔بدامنی بے روزگاری وبدعنوانی اورجبری گمشدگیاں ہمارے بڑے مسائل ہیں جن کے حل ہونے سے ترقی وخوشحالی اورامن کی راہ ہموارہوگی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے وفودسے ملاقات اورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کو آئی ٹی تعلیم سے آراستہ کر کے انہیں باعزت روزگار کے قابل بنا رہی ہے۔ جماعت اسلامی دعوتی دینی پارلیمانی خدمات کیساتھ نہ تعلیمی ادارے،ہسپتال اور ایمبولینس سروسز بھء چلا رہی ہے بلکہ یتیم بچوں کی کفالت بھی کر رہی ہیدیگر مذہبی،قوم پرست اور سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اس ماڈل کی تقلید کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ منکرات،ظلم وجبراور لاقانونیت کے راستے کو روکنا ناگزیر ہو چکا ہے۔بلوچستان کو بدامنی کے حوالے کرنے والے ہرگز عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔طاقت کااستعمال کرکے حالات خراب کیے جارہے ہیں۔ صوبے بھر میں اسٹریٹ کرائمز اور شاہراہوں کی بندش سے عوام شدید پریشانی،کرب وازیت اور خوف کا شکار ہیں۔سیکیورٹی فورسز اور حکومت کو محض بیانات اور دعوں کے بجائے عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ امن، روزگار،ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی حالت بدلنے اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیمگر بدقسمتی سے اس کی جدوجہد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ان شا اللہ مسائل میں کمی آئے گی۔امرائے اضلاع وہرسطح کے ذمہ داران دعوتی مہم میں تیزی وبہتری لائے ڈورٹوڈور عوام سے رابطہ رکھے آئندہ دنوں میں عوامی رابطہ مہم اور مختلف علاقوں وزونزکے دورے بھی کریں۔

WhatsApp
Get Alert