تربت میں فائرنگ سے اینٹی نارکوٹیکس کا اہلکار جاں بحق دوسرا زخمی

تربت(قدرت روزنامہ) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، اینٹی نارکوٹکس فورس کا ایک اہلکار جاں بحق ایک زخمی، پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کے روز شاہ پور ہوٹل سے ملحق گلی میں پرانا ایجوکیشن آفس کی دیوار کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا. مقتول کی شناخت اشراق ساکن صوابی کے پی کے اور زخمی کی شناخت عرفان ساکن سیالکوٹ کے نام سے ہوئی ہے یہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپاہی تھے، ایس ایس پی کیچ بہرام خان مندوخیل، ڈی ایس پی لال جان بلوچ، ایس ایچ او کہدہ شیر جان، تحصیلدار تربت شیر جان دشتی سمیت دیگر افسران ہسپتال پہنچ گئے، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے.