سونے کی قیمت گرنے کا سلسلہ جاری، فی تولہ سونا کتنا سستا ہوگیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت گرنے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ، جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ کی سطح پر آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1ہزار روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5لاکھ 162روپے ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے تک کم ہوگئی، جس سے 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 28 ہزار 808روپے کی سطح پر آگئی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوئی ہے۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت 785روپے کی کمی کے ساتھ 3لاکھ 93 ہزار 88روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 59روپے کی کمی کے ساتھ 8 ہزار 358روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 51روپے کی کمی سے 7 ہزار 165روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10ڈالرز کی کمی سے 4ہزار 778ڈالرز جبکہ چاندی کی 0اعشاریہ 59ڈالرز کی کمی سے 78اعشاریہ 74ڈالرز کی سطح تک آگئی۔

WhatsApp
Get Alert