رمشا خان کی پیشگوئی حقیقت بن گئی، مداح حیران

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے اپنے ساتھی اداکار خوشحال خان کے ساتھ ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کر لی ہے۔
ابتدائی طور پر دونوں فنکاروں کی جانب سے شادی کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی تھی، تاہم بعد ازاں رمشا خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں اہم تبدیلیوں نے ان خبروں کو مزید تقویت دی۔ اداکارہ نے متعدد افراد کو ان فالو کرتے ہوئے صرف خوشحال خان کو فالو رکھا، جس کے بعد ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری خوشخبری متوقع، تصویر وائرل
بعد ازاں رمشا خان نے “مسز” کے طور پر اپنی پہلی تصاویر بھی شیئر کیں اور اپنے نام میں “خٹک” کا اضافہ کیا، جس کے بعد یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
مزید برآں، ایک پرانے انٹرویو میں رمشا خان نے شوبز شخصیات عائزہ خان اور ہیرہ مانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان فنکاروں کو سراہتی ہوں جو بیک وقت گھریلو اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتی ہیں، تاہم ان کے مطابق وہ خود دونوں ذمہ داریوں کو ساتھ لے جانے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ شادی کے بعد وہ گھریلو زندگی کو ترجیح دیں گی۔
ان کا یہ پرانا بیان اب ان کے موجودہ فیصلے کے تناظر میں دوبارہ زیر بحث آ گیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین اسے ذاتی انتخاب قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر اسے وقت کے ساتھ بدلنے والا مؤقف قرار دے رہے ہیں۔
دوسری جانب رمشا خان کی سابق منیجر ثمرہ مسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نے شوبز سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
ہانیہ عامر کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
رمشا خان اور خوشحال خان کی شادی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سال کی نمایاں شوبز خبروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں چہروں کو جزوی طور پر چھپایا گیا ہے، جس کے باعث مداحوں میں تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔
