نبی کر یم ﷺ کی پہلی ز و جہ ، ا سلا م قبو ل کر نے و الی پہلی خا تو ن ا و ر ا مّ ا لمو منین حضر ت خد یجہ کی آ خر ی آ را م گا ہ !


حضرت خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا، جو نبی کریم ﷺ کی پہلی زوجہ، اسلام قبول کرنے والی پہلی خاتون اور امّ المومنین ہیں، ام المومنین حضرت خدیجہ الکبریٰ (رضی اللہ عنہا) کی قبر مبارک مکہ مکرمہ کے مشہور قبرستان جنت المعلیٰ (حجون) میں ہے۔
آپ کی وفات ہجرت سے تین سال قبل ہوئی اور نبی کریم ﷺ نے خود آپ کو قبر میں اتارا تھا۔ یہ قبرستان حرم شریف کے قریب واقع ہے اور زیارت گاہِ خلائق ہے۔
آپ رضی اللہ عنہا نے نبوت کے دسویں سال (تقریباً 619 عیسوی) وفات پائی، اس تاریخی قبرستان میں دیگر ابتدائی دور کے نیک و صالح افراد کے ساتھ سپردِ خاک کی گئیں۔
اللہ تعالیٰ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں بھی ان کے ایمان، سخاوت اور نبی کریم ﷺ کی بے مثال حمایت کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

WhatsApp
Get Alert