جر منی میں ا یر ا ن کے سا بق با د شا ہ کے جلا و طن بیٹے ر ضا پہلو ی پر کیچپ پھینک د ی گئی ، و یڈ یو بھی سا منے آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے سابق بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی پر جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک شخص نے کیچپ پھینک دی۔ رپورٹس کے مطابق جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے اختتام کے بعد جب رضا شاہ سیکیورٹی کے ہمراہ اپنی گاڑی کی جانب جا رہے تھے تو ایک شخص نے ان کے قریب آ کر ان پر کیچپ پھینکا جو ان کی گردن اور کندھوں پر جا گرا۔ واقعے کے ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس نے فوری طور پر حملہ آور کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعے کے بعد رضا پہلوی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو گئے۔لگتا ہے اب موجودہ ایرانی رجیم کو اپنی شکست اور فنا کے دن نظر آ چکے ہیں

WhatsApp
Get Alert