مٹر کھانے کے فوائد اور نقصانات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پھلیوں میں شمار کی جانے والی سبزی مٹر موسم سرما میں باآسانی دستیاب ہوتی ہے، مٹر کے چھوٹے چھوٹے دانے صحت کے لحاظ سے نہایت فائدہ مند اور مجموعی صحت کے لیے مفید قرار دیئے جاتے ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق مٹر کو ہری سبزی ہونے کے سبب ’پاور فوڈ‘ بھی کہا جاتا ہے، مٹر میں کئی غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کہ انسانی صحت اور تندرستی کے لیے بے حد ضروری ہیں، مٹر میں آئرن، فائبر، پروٹین، وٹامن اے، ایچ، بی، ای اور سی پائے جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس میں پروٹین 23فیصد، کاربوہائیڈریٹس 50فیصد جبکہ وٹامن بی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، اس میں سَلفر اور فاسفورس بھی دیگر اجزاء کی نسبت زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے، مٹر کی تاثیر گرم ہوتی ہے جبکہ یہ جسم کو غذائیت پہنچا کر پٹھوں اور اعصاب کو مضبوط بناتا ہے۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ مٹر ہر عمر کے فرد کے لیے مفید سبزی ہے مگر اسے وزن میں کمی لانے کے خواہشمند افراد کے لیے مفید قرار نہیں دیا جاتا ہے۔
فٹنس و غذائی ماہرین کے مطابق مٹر میں غذائیت اور کیلوریز کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، اگر کوئی شخص ڈائیٹ پلان کے تحت سوپ یا کوئی اور سبزیوں پر مبنی سالاد کھا رہا ہے تو ایسی صورت میں مٹر کا استعمال کرنا مطلوبہ وزن میں کمی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Recent Posts

ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لیے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع…

3 mins ago

عمران خان کا ٹیلی گراف میں مضمون: غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان…

4 mins ago

قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی…

32 mins ago

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، کیا اب لائیو میٹنگ کا انعقاد کیا جا سکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹا کی مسیچنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے ’ایونٹس‘ کے نام سے ایک…

40 mins ago

جعلی انٹرا پارٹی الیکشن والے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کس منہ سے کر رہے ہیں؟ طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے پاکستان تحریک…

56 mins ago

پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی…

59 mins ago