اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلہ
شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جن میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی علاقے بھی شامل ہیں، زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، زلزے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا، زلزلہ زمین کے اندر 170 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔
بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی، سوات، ملاکنڈ، بٹ خیلہ، ایبٹ آباد، پشاور، مانسہرہ، دیربالا، نوشہرہ، مردان، صوابی، مینگورہ، بونیر، شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
