سرکاری ملازمتوں کے مواقع ، اہلیت چیک کرنے اور درخواست دینے کا طریقہ سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، اہلیت چیک کرنے اور درخواست دینے کا طریقہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تحفظِ ماحول و موسمیاتی تبدیلی کے زیرِ انتظام ‘اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ امپلی منٹیشن یونٹ’ نے مختلف سرکاری اسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھرتیاں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری “پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام” اور دیگر منصوبوں کی تکمیل کے لیے کی جا رہی ہیں۔
محکمے کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، اسٹور کیپر ، جونیئر کمپیوٹر آپریٹر ، ڈرائیور اور نائب قاصد کے عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
اہلیت کا معیار
ان ملازمتوں کے لیے امیدوار کا پنجاب کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے۔
سرکاری ملازمین اپنے متعلقہ محکموں کے ذریعے (NOC کے ہمراہ) درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔
درخواست دینے کا طریقہ اور شرائط
ایسی درخواستیں جو ادھوری ہوں گی یا جن کی لکھائی واضح نہیں ہوگی، انہیں مسترد کر دیا جائے گا۔
صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو ہی ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
ٹیسٹ یا انٹرویو کے لیے آنے والے امیدواروں کو کوئی ٹی اے، ڈی اے (TA/DA) نہیں دیا جائے گا۔
