اسلام آباد میں میریٹ اور ایوب چوک کے قریب گرین بیلٹ پر قائم ایف سی کیمپ آفس بھی مسمار کر دیا گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میریٹ اور ایوب چوک کے قریب گرین بیلٹ پر قائم ایف سی کیمپ آفس بھی مسمار کر دیا گیا ، یہ بات وزارت داخلہ نے بتائی۔
صحافی مریم نواز خان نے وزارت داخلہ کے جاری اعلامیے کے حوالے سے بتایاکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، محسن نقوی نے کہا اسلام آباد میں بلا تفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو بغیر کسی دباو مسمار کیا جا رہا ہے،ایف سی کیمپ آفس کیلئے متبادل قانونی جگہ فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ “تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف zero tolerance policy ہے،کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کو سرکاری اراضی پر تعمیرات یا قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد کو اصل حالت میں بحال کرنا اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ ترجیح ہے”۔

WhatsApp
Get Alert