قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈائریکٹر عمران سہیل کی اسلام آباد تعیناتی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد میں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد بڑے پیمانے پر تبادلوں کا عمل مکمل کر لیا گیا۔
گریڈ 20 کے ڈائریکٹر شکیل انجم کا تبادلہ نیب ہیڈکوارٹر سے نیب لاہور کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ 20 کے ڈائریکٹر عمران سہیل کو نیب لاہور سے آپریشن ڈویژن اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔
گریڈ 19 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ محمد صہیب کو نیب ہیڈکوارٹر سے نیب راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اللہ کا تبادلہ نیب راولپنڈی سے نیب ہیڈکوارٹر میں کر دیا گیا ہے۔
تبادلوں کے ان احکامات کو چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر جاری کیا گیا ہے۔
