پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ مشق شیک ہینڈز ۔ II کا انعقاد

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ مشق شیک ہینڈز ۔ II کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق 2 ہفتوں پر مشتمل ہوگی، مشق کا انعقاد تربیلا پاکستان میں کیا گیا۔ مشق میں پاک فوج کے سپشل سروسز گروپ اور سری لنکن آرمی کے سپشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق میں شریک افواج انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں میں آپریشنل تجربات کے تبادلے کریں گی، آپریشنل تجربات کے تبادلے سے باہمی تعاون، ہم آہنگی اور بہتر افہام و تفہیم کو فروغ ملے گا۔ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ جبکہ مشق کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
