شعیب ملک کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے فٹنس اور ہیلتھ جم کے اوقات کار بڑھانے کی اپیل

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فٹنس اور ہیلتھ جم کے اوقات کار بڑھانے کی اپیل کی ہے۔
شعیب ملک نے ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ فٹنس اور ہیلتھ جم کے اوقات رات 10 بجے تک بڑھائے جائیں۔کاروبار کے لیے اوقات کار کا تعین کرنا اچھی چیز ہے ، فٹنس اور جم کے حوالے سے اوقات کار پر خصوصی توجہ چاہتے ہیں۔دفاتر جانے والے افراد اپنی ڈیوٹی کے بعد ہی جم کا رخ کرتے ہیں ، صحت خوراک کی طرح ہی اہم ہے اس لیے جم کے 10 بجے تک اوقات بڑھائے جائیں تاکہ پاکستان فٹ رہے ۔
