بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کے معائنے کیلئے ڈاکٹرز جیل پہنچ گئے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ کرنے کے لیے الشفاء آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹر ندیم قریشی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف بھی اڈیالہ جیل پہنچے ہیں، وہ آنکھ کے معائنے کا سامان ساتھ لے کر آئے ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق 17 اپریل کو الشفاء آئی ٹرسٹ اسپتال میں بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کا آپریشن ہوا تھا۔

بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹیچمنٹ کی تشخیص ہوئی تھی۔

دوسری جانب بانئ پی ٹی آئی کی آنکھوں کے علاج سے متعلق پمز اسپتال انتظامیہ نے پریس ریلیز جاری کیا ہے۔

پمز انتظامیہ کے مطابق بانئ پی ٹی آئی کو آنکھوں کے فالو اپ علاج کے لیے 28 اپریل کو پمز لایا گیا، ان کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی۔

WhatsApp
Get Alert