با جو ڑ کی بیٹی 24 سا لہ منیبہ حسین پہلی ہی کو شش میں CSSآ فیسر بن گئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)باجوڑ کے علاقے وڑہ ماموند سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ منیبہ حسین نے نامساعد حالات اور قبائلی روایات کے درمیان محنت کی نئی مثال قائم کر دی۔ ڈاکٹر محمد ارشد حسین کی صاحبزادی نے سی ایس ایس 2025 کے امتحان میں اپنی پہلی ہی کوشش میں کامیابی سمیٹ کر ‘پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس’ (PAS) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
نمل پشاور سے انگلش لسانیات میں گریجویشن کرنے والی منیبہ اپنے علاقے سے اس باوقار سروس کا حصہ بننے والی پہلی خاتون ہیں، جو پورے قبائلی خطے کے لیے ایک قابلِ فخر اعزاز اور نوجوان طالبات کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

WhatsApp
Get Alert