زیارت کی بیٹی بی بی اقصیٰ کی شاندار کامیابی، سی ایس ایس 2025 کے فائنل امتحان میں سرخرو

بلوچستان میں تعلیمی دشواریوں کے باوجود خواتین کی محنت رنگ لے آئی، بچیوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری شاندار نتائج دے سکتی ہے


زیارت (ڈیلی قدرت / نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع زیارت سے تعلق رکھنے والی بی بی اقصیٰ پانیزئی نے سی ایس ایس 2025 (CSS 2025) کے فائنل رزلٹ میں شاندار کامیابی حاصل کر کے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کا نام روشن کر دیا ہے۔
بلوچستان میں خواتین کی تعلیمی شرح خطرناک حد تک کم ہے اور انہیں حصولِ تعلیم میں بے شمار اور کٹھن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دیہاتوں اور چھوٹے شہروں میں تعلیمی سہولیات کے فقدان کے باعث اکثر بچیاں پرائمری، مڈل یا میٹرک کے بعد اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر گھر بیٹھنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔
تاہم، ان تمام تر رکاوٹوں اور چیلنجز کے باوجود لڑکیاں تعلیمی میدان میں لڑکوں سے زیادہ محنت اور لگن کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور تسلسل کے ساتھ ہر میدان میں کامیابیاں اپنے نام کر رہی ہیں۔ بی بی اقصیٰ پانیزئی کی یہ کامیابی ایک مرتبہ پھر اس بات کا واضح ثبوت اور معاشرے کے لیے یہ پیغام ہے کہ اگر والدین اپنے بیٹوں کی تعلیم کو دی جانے والی اہمیت اور ان پر خرچ کی جانے والی رقم کا آدھا حصہ بھی اپنی بچیوں کی تعلیم پر صرف کریں، تو ہماری بیٹیاں اس سے بھی زیادہ شاندار اور غیر معمولی نتائج دے سکتی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert