دوسرا ایلیمینیٹر: حیدرآباد کنگز مین کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 187 کا ہدف

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 187 رنزکا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایونٹ کے دوسرے ناک آؤٹ مقابلے میں کے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین نے عثمان خان اور کوشل پریرا کی شاندار 101 رنز کی شراکت کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کیے۔
کنگز مین کی جانب سے عثمان خان نے 61 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ باری کھیلی۔ کوشل پریرا 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دیگر بلے بازوں میں کپتان مارنس لبوشین 39، صائم ایوب 38، گلین میکسویل 3 اور معاذ صداقت 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔
یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کرس گرین، رچرڈ گلیسن اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
