فہد مصطفیٰ نے امتحان میں اپنے متعلق آئے سوال کا جواب دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں اپنے متعلق آئے سوال کا جواب دے دیا۔پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے امتحان میں 2003 میں نشر کیے جانے والے ڈرامے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔
پی پی ایس سی کے امتحان میں اداکار فہد مصطفیٰ، احسن خان، عمران عباس یا ان میں سے کوئی نہیں کے آپشن کے ساتھ سوال کیا گیا کہ 2003 میں نشر کیے جانے والے ڈرامے امراؤ جان ادا میں اداکاری کے ذریعے کس معروف اداکار نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا؟


ایک صارف نے اس سوال کی تصویر اداکاروں کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ آپ لوگ ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔عمران عباس اور احسن خان نے تو اس ٹوئٹ پر کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم فہد مصطفیٰ نے کہا کہ یہ میں ہوں۔