امارات میں دھماکوں کی جو آوازیں سنائی دی ہیں وہ دراصل ایئر ڈیفنس سسٹم کی ہیں، وزارت دفاع

ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امارات میں دھماکوں کی جو آوازیں سنائی دی ہیں وہ دراصل ایئر ڈیفنس سسٹم کی ہیں۔
وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے چار کروز میزائل ملک کے مختلف علاقوں کی طرف آتے ہوئے پائے گئے۔ ان میں سے تین کو ملکی سمندری حدود کے اوپر کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، جبکہ ایک سمندر میں جا گرا۔
وزارتِ دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں سنائی دینے والی آوازیں فضائی دفاعی نظام (ایئر ڈیفنس سسٹم) کی جانب سے خطرات کا مقابلہ کرنے کا نتیجہ ہیں۔
وزارت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور عوامی حفاظت کے لیے جاری کردہ انتباہی پیغامات کی صورت میں تمام حفاظتی طریقہ کار پر سختی سے عمل کریں۔
