کرنسی مارکیٹ میں بڑی تبدیلی؟ جانیں ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کے چونکا دینے والے ریٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں آج بدھ 6 مئی 2026 کو کرنسی ریٹس جاری کر دئیے گئے ہیں جن کے مطابق امریکی ڈالر سمیت اہم عالمی کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.00 روپے میں خریدا جبکہ 279.80 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ یورو کی قدر 325.24 روپے خرید اور 330.49 روپے فروخت پر پہنچ گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 376.58 سے بڑھ کر 382.98 روپے تک ٹریڈ ہوا۔
خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال 74.40 روپے خرید اور 75.15 روپے فروخت پر برقرار رہا جبکہ یو اے ای درہم 75.95 سے 76.85 روپے کے درمیان رہا۔
دیگر کرنسیوں میں کینیڈین ڈالر 203.32 سے 207.35 روپے، آسٹریلین ڈالر 197.56 سے 202.75 روپے جبکہ چینی یوآن 40.05 سے 40.30 روپے میں ٹریڈ ہوتا رہا۔ جاپانی ین کی قیمت 1.7559 سے بڑھ کر 1.8568 روپے تک ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278.65 روپے خریدا اور 279.15 روپے فروخت ہو رہا ہے۔ یورو 325.64 سے 326.23 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 376.90 سے 377.57 روپے کے درمیان رہا۔
مزید کرنسیوں میں سوئس فرانک 355.43 سے 356.07 روپے، سنگاپور ڈالر 218.20 سے 218.59 روپے اور سعودی ریال 74.29 سے 74.43 روپے کے درمیان ٹریڈ ہوا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور مقامی معاشی صورتحال کے باعث کرنسی مارکیٹ میں ہلکی پھلکی تبدیلیاں جاری رہ سکتی ہیں جس کا اثر درآمدی اشیاء اور مہنگائی پر بھی پڑ سکتا ہے۔
