عمران خان خود اسمبلیاں توڑ دیں گے

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی نبیل گبول کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اندازہ ہو گیا ہے کہ وہ غیر مقبول ہو گئے ہیں، خود اسمبلی توڑیں گے۔انہوں نے 92 نیوز کے پروگرام دی لاسٹ آور میں میزبان یاسر رشید سے گفتگو میں مزید کہا کہ جب بلاول بھٹو بطور وزیراعظم حلف اٹھائیں گے تو خاتون اول کی کرسی خالی نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ میں اگر کسی سے کہا جائے کہ وہ وزیراعظم بننے تو کوئی بھی تیار نہیں ہو گا کیونکہ حالات کو اس قدر بگاڑ دیا گیا ہے جنہیں ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا اس لیے عام انتخابات ضروری ہیں۔
مجھے نظر آ رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خود اسمبلیاں توڑ دیں گے کیونکہ انہیں اندازہ ہو گیا ہے کہ وہ غیر مقبول ہو گئے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن 100 فیصد کبھی متحد نہیں ہو سکتی۔حکومت کو گھر بھیجنے کی حد تک تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔وہاں پر ایشوز ایسے ہیں جن پر اپوزیشن کی دورائے ہو ہی نہیں سکتی۔

ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا صرف نعرہ ہی نہیں لگایا بلکہ اس کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ پچھلے تین سال میں جتنی مشکلات ن لیگ نے برداشت کی ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں کسی جماعت نے کم ہی برداشت کی ہیں۔اِن ہاؤس تبدیلی اکھاڑ پچھاڑ سے ہی آ سکتی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان کو مجبور کریں کہ وہ اسمبلیاں توڑ دیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا کہ حکومت سے ناراض ہونے والے بہت سے اراکین مسلم لیگ ن سے رابطے میں ہیں اور مناسب وقت میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ بھی کچھ ایسی جماعتیں ہیں جو حکومت کے ساتھ ہیں، لیکن وہ پاکستان تحریک انصاف سے پہلے ہی روٹھے ہوئے ہیں۔

Recent Posts

پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار

پشاور(قدرت روزنامہ)پختونخوا حکومت کاشت کاروں سے 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریداری کل سے…

1 min ago

کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے…

15 mins ago

پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی…

34 mins ago

حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی سے…

35 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ…

40 mins ago

فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اگر فیض آباد…

50 mins ago