سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، 8 مئی 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 96 ہزار کی بڑی نفسیاتی حد عبور کرگئی۔جمعرات کو جاری کیے گئے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جمعرات کو 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800روپے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 762روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 687روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 10گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 893روپے ہوگئی۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 130روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 10گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 316 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 24 قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 373روپے کے اضافے سے 8 ہزار 445 روپے جبکہ 10گرام چاندی کی نئی قیمت 320روپے کے اضافے سے 7 ہزار 240 روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت میں بھی 78 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 744 ڈالرز فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 3اعشاریہ 73ڈالرز کے اضافے سے 79اعشاریہ 61ڈالرز ہوگئی۔
